تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور دیگر نے شرکت کی۔”قائد کے بچے” کے عنوان سے 2 جنوری 2025 ہونے والی تقریب کا انعقاد میریٹ ہوٹل کراچی میں ہوا۔چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اور یوتھ پارلیمنٹ کے 20 سالوں کے سفر پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قائد اعظم کا سب سے بڑا ورثہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے ورثے کو ایک عزم کا ساتھ آگے لے کر چلنا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان سیاست میں حصہ لیں ملک کو مضبوط کریں۔ چیئرمین سینیٹ ملک کے آئین کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے اس ملک کی بنیاد کو اور بھی طاقتور کیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے قائد اعظم کی زندگی اور بے مثال جدوجہد پر روشنی ڈالی۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کا کیس عوام کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے لڑا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہمیں غلط بیانیے کو چھوڑ کر اصل قائد اعظم کے سب کے لیے رواداری والے سچ کو اپنانا ہوگا۔تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سیاست کی اصل معیار کو نوجوان کی تبدیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سیاست میں آۓ تو ہمیں یہ ملک نصیب ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیڈو پارلیمنٹ کے نو منتخب پارلیمنٹرین سے حلف لیا اور انہوں پاکستان کے آئین کے ساتھ وفادار رہنے کی بھی تلقین کی۔






