1995 سے جاری تنازعہ حل ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 50 ملین واپس مل گئے

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ۔

بولٹن مارکیٹ میں مارکیٹ بنانے پر زبیر ایسوسی ایٹس اور کے ایم سی کے درمیان 1995 سے جاری تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی متاثر کن قیادت اور محنت سے اس کا حل نکالا گیا، اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 50 ملین واپس مل گئے۔

ایک اور مثبت پیش رفت یہ ہے کہ میئر کراچی کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسی عمارت میں پارکنگ فلور کو عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کو کم کرنے کے لیے فعال کیا جائے گا ۔

جواب دیں

Back to top button