*ریلویز پولیس لاہور کی بڑی کامیاب کارروائی، آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کا ریلوے مٹیریل خردبرد کرکے چوری کرنے والا گینگ گرفتار*

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے صحافی سعید رانا کے بھر پور تعاون سے ریلوے مٹیریل چوری کرنے والے بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گینگ بڑی مقدار میں تانبہ کے کوائل کو Kia پک اپ میں لکڑی کے سکریپ کے نیچے چھپا کر لے جا رہے تھے جو ایس پی ریلویز لاہور افتخار احمد کی تشکیل دی گئی ٹیم جس میں ایس ایچ او تھانہ ریلویز پولیس لاہور انسپکٹر رمضان حیدر اور محمد اکرام سب انسپکٹر سمیت دیگر ملازمان شامل تھے، جن کی مدد سے ریلوے لوکو شیڈ کے سامنے سے لوڈڈ پک اپ جس میں لکڑیوں کے نیچے 4275 کلو تانبہ جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 6 لاکھ روپے بنتی ہے، ڈرائیور سمیت رنگے ہاتھوں قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان جن میں ریلوے جنرل سٹور کے تین ملازمان سٹور کیپر محمد رضا، اسٹنٹ جمعدار اظہر حسین اور معاون نعیم سمیت پرائیوٹ ڈرائیور نعمان علی شامل ہیں۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں منظور عرف جورا، فرید وارڈ کیپر جنرل سٹور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس پی ریلویز لاہور ڈویژن افتخار احمد کے مطابق چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے کرپشن کی روک تھام کے ایکٹ 1947 کی دفعہ 47 (2)5 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 409/34 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے اور مفرور ملزمان کو مقدمہ ہذا میں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button