اجلاس میں ورلڈ بینک نمائندگان سمیت ڈپٹی میئر محمد امین شيخ، ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ، اے ڈی سی فہد جاگیرانی،اسسٹنٹ کمشنر راجا خان قریشی،میونسپل کمشنر جاوید انور عباسی،گینسو کمپنی کے گل محمد شیخ سمیت میونسپل افسران و مختلف محکمہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں میئر لاڑکانہ نے کارپوریشن کے پراجیکٹس کے بابت تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ کی اپگریڈیشن کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔میئر لاڑکانہ نے بتایا کہ چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کے تعاون سے لاڑکانہ شہر کیلئے جامعہ ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی اپگریڈیشن سے شہر کے تمام مسائل حل کئے جائینگے تاہم شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا. اس موقع پر میئر لاڑکانہ نے ورلڈ بینک نمائندگان،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کیساتھ شہر کے پمپنگ اسٽيشنوں کا دورہ بھی کیا






