چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں دیہی و شہری صحت کے مراکز کے بہتر فنانشل ماڈل، گرین ڈیٹا سینٹر سمیت اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت سنئیر افسران نے شرکت کی.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بنیادی دیہی و شہری صحت کے مراکز کے اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے اے ڈی بی معاونت سے بہترین فنانشل ماڈل تیار کیا جائے.ملاقات میں گرین ڈیٹا سینٹر کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گرین ڈیٹا سینٹر سولر توانائی پر انحصار کرے گا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ گرین ڈیٹا سینٹر کے قیام کے حوالے سے اے ڈی بی موزوں ترین جگہ کی سٹڈی کرے گا.ملاقات میں انٹر سٹی اسلام آباد بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کرلی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں جامع فزیبلٹی ڈیزائن، اسکے آپریشنز کے حوالے سے اے ڈی بی اپنی تیکنیکی معاونت پیش کرے گا.






