لاہور میں پولیو مہم کاآغاز. خصوصی انسداد پولیو مہم 3 فروری تا 9 فروری جاری رہے گی، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا

رواں سال کی دوسری پولیو کا مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ خصوصی انسداد پولیو مہم 3 فروری تا 9 فروری جاری رہے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے. انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں اور کوئی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ وپے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مقصد لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیمیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں نبھائیں اور کہا کہ والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کی صحت کے ضامن ہیں۔

رواں سال کی دوسری خصوصی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے ٹیموں کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور پولیو صورتحال سے متعلق بریفنگ لی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور پولیو کے دو قطروں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جائے. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے اور مسڈ و ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں اہداف کا حصول ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو مہم میں کام ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اپنے بچوں کو بہت بڑی محرومی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں.

جواب دیں

Back to top button