حکومتِ گلگت بلتستان اور این پاک انرجی لمیٹڈ (NPAK Energy) جو کہ آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED) کے صنعتی و انفراسٹرکچر ترقیاتی ادارے انڈسٹریل پروموشن سروسز (IPS) کی ذیلی کمپنی ہے، نے ایک سلسلۂ معاہدات پر دستخط کیے ہیں، جن کے تحت این پاک انرجی یکم جنوری 2026 سے ضلع ہنزہ میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی مکمل ذمہ داریاں سرکاری سطح پر منظور شدہ یوٹیلیٹی آپریٹر کے طور پر سنبھالے گی۔یہ معاہدات 2020 کے اصل کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت قائم کیے گئے طویل المدتی سرکاری۔نجی اشتراک عمل کی عملی تکمیل کا اہم سنگِ میل ہیں۔ اس اشتراک عمل کے مطابق حکومتِ گلگت بلتستان ہنزہ کے توانائی اثاثوں کی مالک رہے گی، جبکہ ان اثاثوں کا آپریشنل کنٹرول 30 سالہ مدت کے لیے این پاک انرجی کو منتقل کردیا گیا ہے۔اس شراکت داری کا بنیادی مقصد ہنزہ کے تمام باسیوں کو قابل بھروسہ، سستی اور بلا تعطل 24/7 بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدام معاشی ترقی، بہتر عوامی خدمات، موسمیاتی لچک میں اضافہ اور پاکستان کے اہم ترین سیاحتی مقام میں مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔حکومتِ گلگت بلتستان اور این پاک انرجی کے مابین قریبی تعاون کے تحت گلگت بلتستان انرجی ماسٹر پلان بھی ترتیب دیا جارہا ہے، جو مستقبل کی سرمایہ کاری میں رہنمائی کرے گا اور صوبے میں سرکاری۔نجی شراکت داری کے ماڈل کو وسعت دینے کے نئے مواقع کی نشاندہی کرے گا۔این پاک انرجی، جو IPS کے ذریعے صاف توانائی، یوٹیلیٹی مینجمنٹ اور دیہی بجلی کاری میں دہائیوں کے عالمی تجربے کی حامل ہے، ہنزہ کی بجلی پیداوار میں اضافہ کرے گی، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو مضبوط بنائے گی، اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر کرے گی۔ کمپنی ایک جامع کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) پروگرام بھی متعارف کروائے گی، جس کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ماحولیات کا تحفظ، نوجوانوں کی ہنر مند تربیت اور دیگر مقامی سماجی اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔این پاک انرجی مقامی ملازمین کی فلاح و ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ ہنزہ میں محکمہ واٹر اینڈ پاور کے تحت کام کرنے والا موجودہ تمام عملہ اپنے عہدوں پر برقرار رہے گا، جس سے ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے تسلسل اور استحکام یقینی ہوگا۔ کمپنی جدید آپریشنل طریقہ کار، پیشہ ورانہ تربیت اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ میں سرمایہ کاری کرے گی، اور ایک محفوظ، بااختیار اور ہمہ گیر ماحول فراہم کرے گی جہاں ملازمین کو اعلیٰ معیار کی بجلی خدمات فراہم کرنے کے مرکزی ستون کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔آج کے معاہدات کے ذریعے حکومت گلگت بلتستان اور این پاک انرجی قابل بھروسہ توانائی تک رسائی، علاقائی ترقی اور بہتر سروس اسٹینڈرڈز کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری ہنزہ کے توانائی کے منظرنامے کو تبدیل کرنے اور اسے صاف، مؤثر اور لچکدار یوٹیلیٹی آپریشنز کے ماڈل کے طور پر پیش کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ای ٹی آئی-جی بی اور محکمہ C&W کے درمیان اہم اجلاس، ترقیاتی امور پر تفصیلی غور
3 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
3 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
4 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
Related Articles
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
1 ہفتہ ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 ہفتے ago



