فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت صحت کارڈ کی اجراء اور بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بینک بارے اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت صحت کارڈ کی اجراء اور بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بینک بارے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید، سردار ضیا القمر، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب خان ، ڈائریکٹر آئی ٹی ادریس عباسی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری مالیات آزادکشمیر اسلام زیب نے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء، بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی شیڈولنگ کے پروسیس کی مرحلہ وار تکمیل اور دیگر حکومتی امور کے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری مالیات نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، عوامی آگاہی، مستقبل کے چیلنجز اور مرتب کی گئی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ عوام کی صحت کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے اور اس کو بروقت مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔حکومت کے اقدامات عوام کو نظر آنے چاہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی شیڈولنگ کے پروسیس کو تیز تر کیا جائے اور حکومتی اقدامات کی جھلک عوام تک پہنچائی جائے، پیپلز پارٹی سیاست میں خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ جہاں بھی عوام کی فلاح کا معاملہ آئے گا، وہاں برق رفتار اور مؤثر اقدامات سے بہتری لائی جائے گی، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ حکومت لگن اور محنت سے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button