پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت یو ای ٹی پشاور، پی ڈی اے کو انجینئرنگ اور تکنیکی مشاورتی خدمات فراہم کرے گی، جن میں انفراسٹرکچر کی بہتری، شہر کی خوبصورتی کے منصوبے اور ٹریفک کے حساس مقامات اور چوک پوائنٹس کا تکنیکی تجزیہ شامل ہے تاکہ ضرورت کے مطابق فلائی اوورز، انڈر پاسز اور دیگر جدید انجینئرنگ کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جا سکیں۔






