خیبرپختونخوا حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا

وزیر بلدیات مینا خان آفریدی لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ایم پی اے محمد ادریس، ایم پی اے احمد کُنڈی کمیشن ممبران میں شامل ہیں،ٹیکنوکریٹ حفیظ الرحمان اور خاتون ٹیکنوکریٹ عائشہ بانو کو بھی رکن مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری لاء اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ممبران میں شامل ہیں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی کمیشن میں شامل ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹری مقرر کر دئیے گئے۔

جواب دیں

Back to top button