*پشاور رنگ روڈ پر 5 انڈر پاسز کے فزیبلٹی فائنل ہوگئی*

پشاور رنگ روڈ پر 5 انڈر پاسز کے فزیبلٹی فائنل ہوگئی ہے، جلد PC-I منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ انڈر پاسسز کیساتھ دوسرے منصوبوں کے لئے 100 فیصد فنڈز فراہم کریں گے تاکہ فاسٹ ٹریک تکمیل ممکن ہو سکے۔ وزیر برائے لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے اس حوالے سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔مزید برآں مینا حان آفریدی نے پشاور کے لئے جامع ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کر دی جسکے لئے ڈی جی پی ڈی اے نے کہا کہ نیسپاک کے ذریعے یونیورسٹی روڈ کیساتھ ساتھ سٹی سرکولر روڈ کی فزیبیلیٹی کے لئے ساتھ پورے پشاور کے لیے جامع پلان جلد پیش کر دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button