کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور کے تمام نجی (پرائیویٹ) اسکولوں کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ طلبہ کی محفوظ نقل و حمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اسکول انتظامیہ اس بات کی پابند ہوگی کہ اسکول بسوں، سوزوکیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اسکول بیگز کے لیے علیحدہ اور محفوظ جگہ مختص کی جائے۔ اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹریفک پولیس اور پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ ملکر لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں تاکہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسکولز انتظامیہ بسوں اور سوزوکیوں میں جنگلوں کی تنصیب کرسکے
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ:
❌ سوزوکی کے پچھلے حصے (ڈالے) میں بچوں کو کھڑا کر کے یا لٹکا کر سفر کرانا
❌ گاڑیوں کے دروازوں، چھتوں یا سیڑھیوں پر بچوں کو بٹھانا
❌ حفاظتی جنگلوں کے بغیر اسکول گاڑیاں چلانا
قابلِ سزا جرم ہے۔ ایسی کسی بھی گاڑی کو روانہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بچوں کو سوزوکی کے پیچھے کھڑا کر کے لے جانا صرف غفلت نہیں، بچوں کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔بچوں کی زندگی قیمتی ہے لحاظہ عمل درآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی






