میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی افشاں رباب سے ملاقات

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی افشاں رباب سے ملاقات کی، جس میں شہر حیدرآباد کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران شہری ترقی، بلدیاتی امور اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر غور کیا گیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ظہور احمد لکھن،حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑو،سیکریٹری حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلم قاضی، اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی مجید کھوکھر بھی موجود تھے

جواب دیں

Back to top button