مسافر کرایوں میں تین گنا کمی،کمشنر پشاور کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات مسافر اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اور ناجائز کرایہ وصولی کی روک تھام کے لیے سرکاری کرایہ نامہ کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ، کرایہ نامہ کی ڈیجیٹلائزیشن سے کرایوں میں تین گنا کمی آئے گی اور مسافروں کو بڑا ریلیف مل سکے گا مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام، ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے، سرکاری کرایہ نامہ کی اصل حالت میں بحالی، کرایہ نامہ کی ازسرنو تعین اور مسافر اڈوں میں بنیادی سہولیات فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور، محکمہ ٹرانسپورٹ، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور، محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کے افسران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ، کمیٹی کے قیام کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ،اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن/ چیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، محکمہ ٹرانسپورٹ، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور، محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پشاور کے تمام مسافروں اڈوں کے منتظمین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ مافیا کی ملی بھگت سے مسافروں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری کرایہ نامہ سے تین گنا زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے جس پر اجلاس میں سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر مسافر اڈوں میں سہولیات کی فراہمی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور کمیٹی کے قیام کے لیے چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مسافروں اڈوں میں سہولیات کی فراہمی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملوث مافیا کی سخت سرکوبی کے احکامات جاری کیے اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہر تین روز بعد رپورٹ طلب کرلی گئی

جواب دیں

Back to top button