حکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور محمد عثمان غنی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن لاہور حامد محمود ملہی کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد ارشد بھٹی کو ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔محمد عنصر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔






