چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو مفلوج رکھا گیا،11 فروری کا احتجاجی دھرنا تاریخی ہوگا،حاجی زبیر علی مئیر پشاور

گیارہ فروری بلدیاتی نمائندوں کے احتجاجی دھرنا کے حوالے سے مفتی محمود مرکز پشاور میں اہم بیٹھک منقعد ہوئی جس میں مقامی حکومتوں کے مسائل پر تفصیلی غور و 11 فروری احتجاجی دھرنا بمقام خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور پر مشاورت کی گئی۔اہم بیٹھک زیر قیادت مئیر پشاور حاجی زبیر علی منقعد ہوئی جس میں ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، مفتی طلا محمد چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ بڈھ بیر پشاور، کلیم اللہ چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ داودزئی پشاور، چئیرمین ارباب وصال پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی سٹی میٹروپولیٹن پشاور،چئیرمین ملک طارق جاوید کنوینر سٹی میٹروپولیٹن پشاور، چئیرمین ملک نورابصر، چئیرمین محمد حمزہ، چئیرمین انجنیر خالد اقبال،ممبر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن فرہاد محمد خان مروت لکی مروت، انتظار خلیل کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، مولنا مسکین شاہ ضلعی امیر جمیعت علماء اسلام ف، مولنا احمد علی درویش ضلعی جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام، سابقہ صوبائی وزیر مولنا امان اللہ حقانی، ایڈوکیٹ انعام اللہ علیزئی و دیگر شامل تھے۔

طویل مشاورت کے بعد مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے خیبرپختونخوا کے تمام مقامی حکومتوں کے نمایندوں مئیرز، تحصیل ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمئینز، جنرل، کسان، یوتھ، اقلیت، خواتین ممبران تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، کارکنوں سے پرزور اپیل کی کہ 11 فروری 2026 احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت کرکے مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے ساتھ دے۔مئیر پشاور حاجی زبیر علی و جمیعت علماء اسلام ف ضلع پشاور کیطرف سے 11 فروری 2026 احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت کا اعلان۔

مئیر حاجی زبیر علی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو آئینی قانونی حقوق سے محروم رکھکر مقامی حکومتوں کے نظام کو مفلوج رکھا گیا جس سے ایک طرف عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف نوجوانوں کو بلدیاتی نظام متنفر رکھنے کی سازش ہے۔خیبرپختونخوا میں مئیرز تحصیل چئیرمین کے ڈاریکٹ الیکشن کرائے گیے جس پر بہت خرچہ ہوا مگر انتخابات کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی۔ مقامی حکومتوں کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی، عوام کو گھر کی دہلیز پر میونسپل و سماجی خدمات کی فراہم کرنا یے مگر جب بلدیاتی نمائندے بے اختیار رہینگے بلدیاتی نمایندوں کے پاس ترقیاتی فنڈز نہیں ہونگے تو عوامی خدمت متاثر ہوگی۔ حاجی زبیر علی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بغیر وسائل و ترقیاتی فنڈز کے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔حاجی زبیر علی خیبرپختونخوا کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کارکنوں و اہل پشاور سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 11 فروری کو خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاجی دھرنا میں شرکت کرتے ہوئے ساتھ دے۔

جواب دیں

Back to top button