میئر پشاور زبیر علی کی پشاور پریس کلب الیکشن 2026 میں صدر ایم ریاض سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد

میئر پشاور زبیر علی نے پشاور پریس کلب کے الیکشن 2026 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام صحافی دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔میئر پشاور نے خصوصا صدر پریس کلب ایم ریاض کو چھٹی مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ نائب صدر ضیا الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جوائنٹ سیکرٹری گلزار اور فائنانس سیکرٹری ارشاد میدانی کو بھی اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔میئر پشاور نے گورننگ باڈی کے لیے منتخب ہونے والے تمام معزز ممبران کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی باڈی صحافی برادری کے مسائل کے حل، آزادی صحافت کے فروغ اور ذمہ دار صحافت کے لیے مثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور پریس کلب کے درمیان باہمی تعاون عوامی مفاد، شفافیت اور مثبت سماجی اقدار کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button