میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چار سالوں سے مسلسل آئین و قانون کو پاؤں تلے روندنے والی صوبائی حکومت دنیا کے سامنے مرکزی حکومت پر انگلیاں اٹھاتی رہتی ہے، حالانکہ ان کی اپنی سیاست ذاتیات اور کرپشن پر مبنی ہے، خیبرپختونخوا میں چار سالوں سے بلدیاتی نظام کو مفلوج رکھنے والے خود کو کسی طور انصاف کی تحریک کا نام نہ دیں یہ لوگ عوام کے گنہگار ہیں، بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کو ایک روپیہ ترقیاتی فنڈ نہ دے کر انہوں نے براہ راست عوام پر ظلم کیا اور عوام اسکا حساب ان سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ضرور لیں گے، یہ چھپ نہیں سکتے انہیں عوام کے احتساب کا سامنہ کرنا ہی پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی چار سالہ مدت مکمل ہونا اس بات کی تلخ یاد دہانی ہے کہ صوبائی حکومت نے اس عرصے میں بلدیاتی نظام کو عملی طور پر مفلوج بنا کر رکھا، گزشتہ چار برسوں میں بلدیاتی اداروں کو ایک روپیہ تک ترقیاتی فنڈ جاری نہ کرنا صوبے کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی اور جمہوری نظام کے ساتھ کھلا مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جس قانون کے تحت منعقد ہوئے تھے، بعد ازاں اسی قانون میں تیزی کے ساتھ پے در پے ترامیم کر کے منتخب نمائندوں کو اختیارات اور وسائل سے نہ صرف محروم کر دیا بلکہ پورے بلدیاتی نظام کو مفلوج کردیا گیا۔ اس عمل نے نہ صرف بلدیاتی نظام کو کمزور کیا بلکہ پشاور سمیت پورے صوبے کے عوام کی ترقی پر ڈاکہ ڈالا۔ میئر پشاور زبیر علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل دنیا کا بہترین بلدیاتی نظام لانے کے دعوے تو کیے تھے لیکن وہ سب جھوٹے دعوئے تھے، منتخب میئرز، چیئرمینز، کونسلرز اور یوتھ کونسلرز چار سال تک اپنے جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور رہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات میں عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، کیونکہ انہیں بخوبی معلوم ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ان کے حق میں نہیں ہوں گے۔ لیکن انکو ہر حال میں انتخابات منعقد کرنے ہونگے، عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا کے عوام نوجون ہر مکتب فکر ان سے ان زیادتیوں اور ناانصافیوں عوام دشمن قانون سازی اور بلدیاتی نظام کی تباہی کا بھرپور حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اس ناانصاف ٹولے کو عوامی قوت سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میئر پشاور زبیر علی نے صوبے کے عوام، نوجوانوں اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ وہ ترقی دشمن عناصر کو پہچانیں۔ تحریک انصاف کے منشور میں ترقی نہیں بلکہ صرف تباہی ہے، اور اس تباہی کے خاتمے کے لیے عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ صوبے کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار مل سکے
Read Next
3 ہفتے ago
پشاور کا میگا منصوبہ جنرل بس ٹرمینل پشاور تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
فروری 3, 2026
چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو مفلوج رکھا گیا،11 فروری کا احتجاجی دھرنا تاریخی ہوگا،حاجی زبیر علی مئیر پشاور
جنوری 29, 2026
میئر پشاور حاجی زبیر علی اور سابق گورنر حاجی غلام علی نے خیبر آئی فانڈیشن کی دوسری برانچ کا افتتاح کر دیا
جنوری 27, 2026
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بڑے فیصلے
جنوری 3, 2026
*پشاور رنگ روڈ پر 5 انڈر پاسز کے فزیبلٹی فائنل ہوگئی*
Related Articles
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کی منظوری
جنوری 1, 2026
میئر پشاور زبیر علی کی پشاور پریس کلب الیکشن 2026 میں صدر ایم ریاض سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد
دسمبر 29, 2025




