کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ملک نوید اعوان مرحوم کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید اعوان کی ایصال ثواب کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ختم القرآن کا اہتما م کیاگیاتھا جس میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر کامران امجد ‘ ڈائریکٹر فنانس اعجازسرور’ مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر سٹی کونسل ہال میں ملازمین اکھٹے ہوئے اور انہوں نے بابائے مزدوریونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید اعوان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اس موقع پر ملازمین نے ملک نویداعوان مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے ملازمین کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا اور کہاکہ ملازمین کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ۔

جواب دیں

Back to top button