ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کی نشتر ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت واشنگ ایکٹیویٹی مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مضافاتی علاقوں میں خصوصی صفائی انتظامات پر عملہ اور مشینری تعینات ہے۔ بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے نشتر ٹاؤن میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی واشنگ ٹیموں کی جانب سے عطا بخش روڈ، گجومتہ چوک، ہڈیارہ ڈرینز کے اطراف صبح سویرے مینوئل اور مکینیکل واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر نشتر ٹاؤن میں 1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز میں مکینیکل سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں ۔ خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس ایریاز اور پلاٹس بھی مکمل طور پر کلیئرکر دئیے گئے۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں بھی ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔مزیدبرآں ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام ٹاؤنز میں واشنگ ایکٹیویٹی کا سلسلہ جاری ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کےصفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔

جواب دیں

Back to top button