پشاور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات صوبے میں مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل عملی اقدامات کر رہا ہے۔ محکمے نے اپنی جاری کوششوں کے تحت دسمبر کے لئے مقرر کردہ اہم اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مختلف علاقوں میں مین ہول کورز کی تنصیب کا عمل جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی باقاعدہ صفائی اور منتقلی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے عملے کی حاضری اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے لئے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے خدمات کی بروقت فراہمی اور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ محکمہ بلدیات نے پھل و سبزی منڈیوں، بس ٹرمینلز اور تفریحی فواروں سمیت مختلف عوامی مقامات پر صفائی کے مؤثر انتظامات کئے ہیں۔ پشاور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جبکہ پارکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں صفائی کی نگرانی کے لئے کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button