میئر پشاور حاجی زبیر علی نے صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی جانب سے وزیر باغ میں عوام سے ٹکٹ کی صورت میں ٹیکس وصول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے، میئر نے حکم دیتے ہوئے مزکورہ باغ سے ٹیکس وصولی کے لیے تعینات کیے گئے عملے کو ہٹا دیا ، انکا کہنا ہے کہ جو حقیقی عوامی نمائندے ہوتے ہیں وہ عوام کے لیے سہولیات مہیا کرتے ہیں انہیں مزید مشکل میں نہیں ڈالتے۔ اپنے بیان میں میئر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے میٹروپولیٹن کا ایک اجلاس طلب کر کے اس میں فیصلہ کیا کہ وزیر باغ اور دیگر پارکس پر ٹکٹ لگاتے ہوئے وہاں آنے والے غریب شہریوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس فیصلے نے پشاور اور بالخصوص وزیر باغ کے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں میں شدید تشویش پیدا کر دی اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ حکومت نے انکے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ عوامی پارکس عوام اور انکے بچوں سمیت خواتین بزرگوں کے لیے چند لمحوں کی چہل قدمی ، کھلی فضاء میں سانس لینے اور دکھ سکھ سمیت تفریحی مقامات ہوتے ہیں، ایسے عوامی پارکس پر ٹیکس عائد کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ عوامی نمائندے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی پاداش میں براجمان ہونے والے لوگ ہیں۔ میئر نے حکم جاری کرتے ہوئے عوامی پارکس پر ٹیکس کے فیصلے کو رد کیا اور وزیر باغ میں وزیر بلدیات کے احکامات پر تعینات کیے جانے والے ٹیکس کولیکشن عملے کو بھی ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتیں صرف ٹیکس لینے کے لیے نہیں ہوتیں عوام کو فلاح و بہبود فراہم کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ اور ایسے کسی بھی فیصلے کو نہیں مانا جا سکتا جو عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہو۔
Read Next
4 گھنٹے ago
میئر پشاور حاجی زبیر علی اور سابق گورنر حاجی غلام علی نے خیبر آئی فانڈیشن کی دوسری برانچ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بڑے فیصلے
4 ہفتے ago
*پشاور رنگ روڈ پر 5 انڈر پاسز کے فزیبلٹی فائنل ہوگئی*
4 ہفتے ago
طلبہ کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود
4 ہفتے ago
پشاور میں ٹریفک اژدہام کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کی منظوری
Related Articles
میئر پشاور زبیر علی کی پشاور پریس کلب الیکشن 2026 میں صدر ایم ریاض سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد
دسمبر 29, 2025
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے چیئرمین شاہ فیصل مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ میئر پشاور حاجی زبیر علی
دسمبر 19, 2025




