صوبائی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل نے رات گئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا، پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں و دیگر متعلقہ افسران بھی پراجیکٹ سائٹ پر موجود تھے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور اس واضح کیا کہ پراجیکٹ کا ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے جبکہ کنٹریکٹر موبلائز ہے اور تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد پراجیکٹ ہے جو سیوریج جو ٹریٹمنٹ کر کے کاشتکاری کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں مقرر کردہ ٹائم فریم میں مکمل کروانے کی ہدایت کی ، تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے تاکہ فنڈز کی شفافیت برقرار رہے۔ڈنمارک کے تعاون سے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پنجاب بھر کا واحد منصوبہ ہے جس کے تحت33 ملین گیلن ڈیلی سیوریج کو ٹریٹمنٹ کیا جائے گا، مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ نے بتایا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جہاں پر کاشتکاروں کے لئے پانی کی وافر دستیابی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے نجات بھی ملے گی۔

واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے، پراجیکٹ کی تکمیل سے سیوریج کو ڈسپوزآف کرنے کی سروسز میں بہتری اورآلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔






