ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور قدیر نصیر نے ایکسین اسرار احمد ‘ انجینئر ریاض احمد اور گارڈن انچارچ یاسراحمد کے ہمراہ آسیہ پارک اور وزیر باغ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پارک میں عوام کو دی جانے والے سہولیات کے
ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن قدیر نصیر نے ایکسین ایثار احمد،انجینئر محمد ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور گارڈن انچارچ یاسراحمد کے ہمراہ آسیہ پارک اور وزیر باغ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پارک میں عوام کو دی جانے والے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس دوران انہوں نے جن مالیوں اور چوکیداروں پر شکایت تھی انکو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ایماندار ی سے کریں انہوں نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایات جاری کیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے آسیہ پارک اور وزیر باغ پارکوں میں جن کاموںکی نشاندہی کرائی اسے فوری کروانے کے بھی ا حکامات جاری کئے۔






