چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سیکرٹریز کانفرنس،اہم ہدایات جاری

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس منعقد ہوئی۔محکموں کے انتظامی امور، ای بز پورٹل،ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (ای فاس)، پبلک سیکٹر کمپنیز اور اتھارٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بز پورٹل پر10ہزاردرخواستیں موصول، آٹھ ہزار پر منظوری کا عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں، دفاتر کو ای بز پر موصول درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹانے کی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے انتظامی اور مالی اصلاحات نا گزیر ہیں۔ متعلقہ محکموں کوپبلک سیکٹر کمپنیوں، اتھارٹیز کے انتظامی، مالی امور کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button