*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات پر اہم اجلاس*

سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری انرجی مصدق خان، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر بات چیت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ایکسائز ، بلدیات، ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کو آئی جی پولیس کے ذریعے ہدایت جاری کرتے ہوئے گاڑیوں کی فٹنیس اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں کو پریس کانفرنس کے ذریعے عوام تک آگاہی فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button