تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد گندھارا سٹیزن کلب کو جلد فعال بنایا جائے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز کے پی ایم جی (KPMG) کے کنسلٹنٹس, آرکٹیکٹس اور P3A کے نمائندگان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی. ملاقات میں گندھارا سٹیزن کلب کی تزئین و آرائش اور فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد گندھارا سٹیزن کلب کو جلد فعال بنایا جائے. انہوں نے ہدایت کی کہ گندھارا سٹیزن کلب کی عمارت کو بہترین استعمال میں لایا جائے. انہوں نے گندھارا سٹیزن کلب کے اطراف لینڈ سکیپنگ اور بیوٹیفکیشن کا کام کرنے کی بھی ہدایت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انوائرمنٹ اور انجنئیرنگ کی ٹیمز کنسلٹنٹ اور آرکٹیکٹ کے ساتھ ملکر جامع آپریشنل پلان تیار کریں. انہوں نے مشترکہ ٹیم کو سائٹ وزٹ کرنے کی بھی ہدایت کی.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گندھارا سٹیزن کلب کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور اپلفٹ کا کام کیا جائے .انہوں نے کہا کہ گندھارا سٹیزن کلب سے حاصل ہونے والی آمدنی ایف نائن پارک کی بہتری پر خرچ ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ گندھارا سٹیزن کلب اور F-9 پارک میں شجرکاری مہم 2025 کے حوالے سے بھی پلان تیار کیا جائے.

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس ضمن میں کے پی ایم جی اپنی بہترین کنسلٹنسی اور تیکنیکی معاونت فراہم کرے۔ انہون نے ہدایت کی کہ کے پی ایم جی گندھارا سٹیزن کلب کیلئے بہترین آپریشنل اور بزنس ماڈل تیار کرے. انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایم جی کی مشاورتی اور تیکنیکی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے.

جواب دیں

Back to top button