*ایل ڈبلیو ایم سی، انفورسمنٹ ٹیموں کو کینال روڈ پر گشت میں اضافہ کرنے اور نہر کنارے یا گرین بیلٹس میں کوڑا پھینکنے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم*

شہر لاہور کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں دن رات صفائی ستھرائی یقینی بنا رہی ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین خود بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے آپریشن ٹیموں کو کینال روڈ کی سروس لینز اور گرین بیلٹس سے ویسٹ پکنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے، انفورسمنٹ ٹیموں کو کینال روڈ پر گشت میں اضافہ کرنے اور نہر کنارے یا گرین بیلٹس میں کوڑا پھینکنے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔بابر صاحب دین نے کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، کالج روڈ، اور ٹاؤن شپ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹاؤن شپ مارکیٹ کے دکانداروں نے صفائی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں روزانہ تین مرتبہ ویسٹ کولیکشن کی جاتی ہے جس سے صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔مولانا شوکت علی روڈ، فیصل ٹاؤن اور جناح ہسپتال کے اطراف مینوئل سویپنگ اور کنٹینرز کلیئرنس کے عمل اور لاہور کینال، ٹھوکر فلائی اوور اور کینال انڈرپاسز پر جاری مکینیکل سویپنگ کا بھی جائزہ لیا۔بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہمارا عزم ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزراش کی کہ لاہور کینال کو صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور چپس کے ریپرز، جوس کے ڈبے یا کوئی بھی کوڑا کرکٹ نہر میں پھینکنے سے گریز کریں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button