چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل جیل میں آر سی سی کمپاؤنڈ اور باؤنڈری والز کا 96 فیصد جبکہ بیرکس کا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے. اسی طرح ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کا 77 فیصد، روڈ انفراسٹرکچر اور سیوریج کا 60 فیصد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دوسرے فیز میں تعمیر کئے جانے والے اسلام آباد ماڈل جیل کے اسپتال، ڈسپنسری، مرکزی کچن اور بیرکس کچن کے کام کا بھی جلد آغاز کیا جائے اور وارڈن بیرکس، لانڈری ایریا اور سینڑل واچ ٹاور کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد ماڈل جیل کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن جلد تیار کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایڈمن، ہسپتال اور وارڈن بیرکس کیلئے فرنیچر کی تیاری کے عمل کا بھی آغاز کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب جیل خانہ جات سے پولیس افسر کی نامزدگی کیلئے خط لکھنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل جیل کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا.






