کمشنر کراچی کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو تجاوز کنندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت

کمشنر کراچی حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، جو دکاندار ملوث ہوگا اس کی دکان سیل کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز نے بتایاکہ انھوں نے اپنے اپنےا ضلاع میں شہریوں اور ٹریفک کے لئے مشکلات پیدا کرنے والی تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی بلدیاتی ادارہ یا ٹریفک پولیس کا اہلکار تجاوزات قائم کرنے میں ان کا مدد گار پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button