ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ضلعی افسران سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کروائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عمران علی نے کہاکہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد ضلع بھر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں لاؤڈاسپیکر ایکٹ کا نفاذ ہرصورت یقینی بناجائے۔ انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیاگیاہے۔ عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈالاکلچر،بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے امن کمیٹیز کو فوری طور پر موثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیاہے جس میں امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا۔شہری غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری/پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ قصور امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے ، ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ضلع بھر میں حفاظتی و انتظامی امور کے استحکام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مذہبی راہنماؤں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے ، جس سے امن و سلامتی کی ضمانت ملتی ہے۔ ضلع بھر میں امن و امان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔امن کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Read Next
2 دن ago
یوم آزادی پاکستان،کمشنر لاہور نعمان یوسف کی ڈویژنل پبلک سکول میں منعقدہ جشن آزادی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمرشل مارکیٹس میں ایک جیسی ویسٹ بنز لگائی جارہی ہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈسٹرکٹ لیول میاں منشی ہسپتال کا دورہ.اے سی سٹی رانا عامر اور ایم ایس کی بریفنگ.*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا میاں میر ہسپتال کا دورہ۔ اے سی کینٹ اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دی*
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور کا لال پل،ریلوے پل اور تاجپورہ بٹ چوک ایریاز میں جاری نکاسی آپریشن کا جائزہ
Related Articles
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
2 ہفتے ago



