*ایکسپو سینٹر لاہور میں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2025 کا باقاعدہ افتتاح*

ایکسپو سینٹر لاہور میں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2025 کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کشفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ایکسپو میں قائم مختلف بین الاقوامی، ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر اس کامیاب ایکسپو کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، جس نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر کے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری پاکستان کے نجی شعبے کی ایک روشن مثال ہے، جس نے اپنی محنت، جدید ٹیکنالوجی اور معیار کے بل بوتے پر نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی ہیں بلکہ انڈوں اور مرغی کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔وزیر نے چیئرمین عبدالباسط، صابر، ملک شریف، میتھا اور غلام خالق سمیت تمام منتظمین کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔وزیر لائیوسٹاک نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک اور حکومت پنجاب پولٹری سیکٹر کے ساتھ کھڑی ہے اور اس صنعت کے فروغ کے لیے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے چکن فیڈ اور گرین کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے کامیاب روابط استوار کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک ایف ایم ڈی فری زونز کے قیام، مقامی ویکسین کی تیاری، بریڈ امپرومنٹ پروگرامز، اور لائیوسٹاک کارڈ جیسے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ فارمرز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آخر میں وزیر لائیوسٹاک نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور حکومت نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس صنعت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button