وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت وفاق کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نقد ادائیگی اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کیلئے صوبوں سے مانگی گئی تجاویز کے حوالے سے اجلاس

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فاننسنگ آف ٹیریزم اتھارٹی آف پاکستان کے زیر انتظام بنائی گئے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیریزم اتھارٹی ایکٹ 2023 کے تحت وفاق کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نقد ادائیگی کے خاتمہ اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے حوالے سے صوبوں سے مانگی گئی تجاویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، رجسٹرار، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے چیئرمین حسن بخشی، چیئرمین رئیل اسٹیٹ بروکرز ایسوسی ایشن محمد رحمان، چیئرمین ڈیفینس کلفٹن ریزیڈنٹنس رئیل اسٹیٹ جوہر اقبال و دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ریگولائیز کرنے اور اس کے لئے ضابطہ اخلاق بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں سے رئیل اسٹیٹ میں کیش کی لین دین کی بجائے بینکوں سے ٹرانزیکشن اور رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم کے لئے مانگی کئی تجاویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ماہ کی 24 تاریخ کو کراچی کے رئیل سیکٹر اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ تمام سے مشاورت کے بعد ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ

ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی ایما پر ملک سے دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے لئے بنائے جانے والے ایکٹ پر تمام صوبوں سے جو تجاویز مانگی گئی ہیں اس پر تمام متعلقہ شعبوں سے مشاورت کے بعد کوئی حتمی رپورٹ مرتب کی جائے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایات پر بنائی جانے والی کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے کر رپورٹ مرتب کررہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button