پولیس سروس، ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے اعلٰی افسران کی گریڈ 22 میں ترقی اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

*پولیس سروس گروپ*

ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن ڈویژن بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری ہیومن رائٹس ڈویژن تعینات کردیا گیا

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔محمد فاروق مظہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ تعینات کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو عبدالخالق شیخ کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔کمیونیکیشن ڈویژن میں تعینات زبیر ہاشمی کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ۔آئی جی ریلوے محمد طاہر رائے کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

*ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ*

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔پنجاب حکومت میں تعینات نبیل احمد اعوان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔پنجاب حکومت میں تعینات احمد رضا سرور کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی وسیم اجمل چودھری کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امبرین رضا کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا

سیکرٹری پرائیویٹیشن ڈویژن عثمان اختر باجوہ کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔سپیشل سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن محمد حمیر کریم کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

۔ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن سید عطاء الرحمن کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن مومن آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ندیم محبوب کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔سیکرٹری وفاقی ایجوکیشن محی الدین وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔او ایس ڈی داؤد محمد بریج کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ تعینات کردیا گیا۔سپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن شکیل احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن سعدیہ ثروت جاوید کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن اسد رحمان گیلانی کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

ایمبیسڈر جنیوا علی سرفراز حسین کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

*سیکرٹریٹ گروپ*

ایڈیشنل سیکرٹری انچارج موسمیاتی تبدیلی ڈویژن حمیرا چودھری کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری ملٹری خزانہ ونگ خزانہ ڈویژن محمد اسلم غوری کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری ملٹری خزانہ ونگ خزانہ ڈویژن تعینات کردیا گیا

۔ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ممبر وزیراعظم انسپکشن کمیشن تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن حماد شمیمی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پرائیویٹیشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔سیکرٹری انٹر صوبائی کوآرڈینیشن ڈویژن ظہور احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

زاہد اختر زمان نے گریڈ 22 میں پروموشن کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کا دوبارہ چارج لے لیا

 

احمد رضا سرور گریڈ 22 میں پروموشن کے بعد بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کام کریں گے

 

احمد رضا سرور کی تعیناتی تک ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی پوسٹ گریڈ 22 تک اپ گریڈ رہے گی

 

گریڈ 22 میں پروموشن کے بعد چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نبیل احمد کو بطور چییرمین کام کرنے کی اجازت

 

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے

جواب دیں

Back to top button