سیکرٹری ہاؤسنگ نے صوبائی دارالحکومت میں زیرتعمیر سٹرکچر پلان سڑکوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ شادیوال چوک تا نظریہ پاکستان روڈ اور ایوب چوک تا عبد الستار ایدھی روڈ کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے سٹرکچر پلان سڑکوں کے مختلف پیکجز پر جاری پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور، ایم ڈی واسا غفران احمد اور نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت میں تمام سٹرکچر پلان سڑکوں کے *مسنگ لنکس* پر فوری طور پر ورکنگ شروع کی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے۔لاہور میں مرحلہ وار تمام سٹرکچر پلان سڑکوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ایل ڈی اے اس وقت شہر میں چار سٹرکچر پلان سڑکوں پر کام کر رہا ہے جو *سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل* کے تحت تعمیر کی جا رہی ہیں۔ نئی سٹرکچر پلان سڑکوں کی تکمیل سے شہری علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہو گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تعمیراتی کاموں کا معیار ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا جائے، جبکہ دورانِ تعمیر پانی کے چھڑکاؤ اور سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
2 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
2 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
2 دن ago





