وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ کے بعد اصل کام اب شروع ہوا ہے۔ عوام کی توقعات پر ہر صورت میں پورا اترنا ہوگا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل بھی اجلاس میں موجود تھیں۔ وزیر بلدیات نے سی ای اوز کو ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں نے وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا لیکن اب بھی کافی کام باقی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو کمی رہ گئی ہے اسے 3 ماہ کے اندر دور کریں گے۔ صفائی کا نظام ایسا بنانا ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ شہروں میں صفائی کا ماڈل قدرے بہتر ہے تاہم زیادہ توجہ دیہات پر دینا ہوگی جہاں اب سے پہلے ایسی سہولیات سرے سے موجود ہی نہیں تھیں۔ صوبائی وزیر نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے غیر حاضری پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24 ہزار دیہات اور 4 ہزار یونین کونسلز ہیں۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل میں 3 لوڈر رکشے اور 11 اہلکار فراہم کئے جائیں۔ دیہات کی تنگ گلیوں کے لئے ہتھ گاڑیوں کی موجودگی ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نئی ہینڈ کارٹس کی خریداری کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 10 ہزار ویسٹ انکلوژرز موجود ہیں۔ مزید 14 ہزار بنائیں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کنٹریکٹرز کی جانب سے صفائی کی اچھی خدمات مہیا کی گئیں تو شہری بھی بخوشی تعاون کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی پر ایکشن ہوگا جبکہ اچھی پرفارمنس پر انعام دیں گے۔ صوبائی وزیر نے بعض تحصیلوں کا ہفتہ وار ڈیٹا پورٹل پر اپ لوڈ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل سیکرٹری کو "کی پرفارمنس انڈیکٹرز” اور چیک لسٹ بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس،کم عمری کی شادیوں کی روک تھام،پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ رولز پر مشاورت
12 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*
1 دن ago
الیکشن کمشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ لاہور میں کرپشن کا بازار گرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے زیرِ سایہ عملہ کرپشن کے بغیر کام نہیں کرتا،متاثرہ شہریوں کا احتجاج
1 دن ago
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کاتحصیل شاہکوٹ، سانگلہ ہل اور ننکانہ صاحب میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ
Related Articles
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا نارووال اور شکرگڑھ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا دورہ*
1 دن ago
ستھرا پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود،ڈی جی عمر جاوید،سی ای او شہریار عارف خان نےپرچم کشائی،کیک بھی کاٹا گیا
4 دن ago
*ADB Country Director Emma Fan Leads Delegation in Meeting with Secretary Local Government*
5 دن ago


