لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا مقصد لیاری ٹاؤن کی جدید انفراسٹرکچر اور شہری ترقی کے ذریعے مکمل بہتری ہے،میئر کراچی

لیاری کے لیے ترقی کا نیا دور شروع!خصوصی طور پر تیار کردہ لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا مقصد لیاری ٹاؤن کی جدید انفراسٹرکچر اور شہری ترقی کے ذریعے مکمل بہتری ہے۔

میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں اس اہم منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔نیسپاک کے نمائندوں نے منصوبے کی فیزیبیلٹی رپورٹ اور لے آؤٹ پر بریفنگ دی۔میئر کراچی نے منصوبے کو فوری حتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں ۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فہیم چاچڑ، چیئرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔لیاری کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button