جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج کی افتتاحی تقریب, وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا خطاب!

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے35 دن کے ریکارڈ وقت میں منصوبہ مکمل کرنے پر وزیرِداخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا:”یہ منصوبہ صرف اسلام آباد یا راولپنڈی کے لیے نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لیے ہے۔جناح اسکوائر انٹرچینج میں انٹرچینج، سڑکوں کا جال اور خوبصورت لینڈ اسکیپنگ شامل ہے۔ایسا منصوبہ 35 دن میں مکمل کرنا ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، یہ اُس کی مہربانی ہے۔مجھے یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب محسن نقوی ایک دن میں منصوبے مکمل کریں گے۔”

جواب دیں

Back to top button