وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید غنی نے جمعہ کے روز کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 1198 اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ممبران گورننگ باڈی ایم پی اے علی احمد جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ ڈاکٹر وسیم شمشاد، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن، سیکرٹری ارشد خان، چیف انجنئیر عبدالصمد جندانی، ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو، ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی، کمیشنر کراچی کے نمائندے اے ڈی سی ٹو ارشد اللہ کھوسو و دیگر بھی شریک تھے۔






