کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت عید الاضحٰی انتظامات، گزشتہ پولیو مہم تجزیہ اور شہروں کی بیوٹیفکیشن پلان جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، شہروں کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی بحالی اور پارکس کے قیام کیلئے پلاننگ بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے لاہور، ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں بیوٹیفکیشن پلاننگ پیشرفت اور بازاروں میں ٹف ٹائلنگ، میڈینز، لٹکتی تاروں کے خاتمہ پلان کی جزئیات کا خصوصی جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کو سو فیصد مکمل کریں، عید الاضحی کے تینوں دن صفائی انتظامات کے لیے موثر پلاننگ کریں، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات کیمطابق کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پر پلاننگ حتمی مرحلے میں ہیں، ڈی سیز شہروں کے مین بازاروں کو اولین ترجیح دیں، تجارتی مراکز کی منظم شکل میں بحالی، ان تک باسہولت عوامی رسائی کیلئے اقدامات کو پلاننگ کا حصہ بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ بیوٹیفکیشن ترقیاتی سکیم سے تجارتی سرگرمیوں وخوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
کمشنر لاہور نے گزشتہ پولیو مہم تجزیہ کے حوالے سے کہا کہ پولیو مہم اعدادو شمار کی وجوہات کی تفصیلات فراہمی کو پیٹرن کے مطابق یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز اور سی او ایم سی ایل نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔






