کراچی کی تاریخ کو نیا رنگ، نیا انداز!ایمپریس مارکیٹ میں پہلا جدید، اسٹائلش اور معیاری میٹ مارکیٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے افتتاح کر دیا۔

تقریب میں ایس۔ ایم۔ افضل زیدی (پی اے ایس، ایم سی کے ایم سی)، سمیرا حسین سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
میئر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ بلدیہ اعظمی کراچی کے زیر انتظام صدر ایمپریس مارکیٹ کے احاطے میں گوشت مارکیٹ کا افتتاح کیا
ایمپریس مارکیٹ برطانوی دور میں 1884 سے 1889 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا، شہر کے تاریخی فن تعمیر کو بحال کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری حکومت Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی اس جگہ کو مکمل طور پر بحال کر رہی ہے۔ سبزی، گروسری اور پھلوں کے مارکیٹس اور کلاک ٹاور بہت جلد بحال ہونگے،






