قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس،صحت کی سہولیات کے لئے اقدامات کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے سی ڈی اے کی طرف سے اب تک اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیپیٹل ہسپتال میں نہ صرف قابل اور ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے بلکہ اسکی مجموعی کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے کاوشیں جارہی ہیں تاکہ سی ڈی اے ملازمین اورشہریوں کو جدید خطوط پر معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کیپیٹل ہسپتال کو مالیاتی طور پر خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں بیڈز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ سی ڈی اے کے ملازمین اور شہریوں کو صحت کی بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کی ترقی و خوشحالی اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات میں بتدریج اضافہ سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کیلئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلکہ صحت کی سہولیات کی بہتری اور کیپیٹل ہسپتال کے معیار کو بھی مزید بڑھانے کیلئے اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button