صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں مسلسل نفرت انگیز پیغامات مل رہے ہیں،ڈیموکرٹ پارٹی کے نیو یارک کے میئر کے طور پر نامزد امیدوار، ظہران ممدانی

ڈیموکرٹ پارٹی کے نیو یارک کے میئر کے طور پر نامزد امیدوار، ظہران ممدانی حال ہی میں ایک تقریب کے دوران آبدیدہ ہو گئے جب انہوں نے بتایا کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں مسلسل نفرت انگیز پیغامات مل رہے ہیں۔ وہ نیویارک کے میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اس راہ میں انھیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ ریپبلکن پارٹی، بڑی کارپوریٹ میڈیا، اور حتیٰ کہ کچھ اعتدال پسند ڈیموکریٹ رہنما بھی اُن کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی اسٹیبلشمنٹ کسی بھی قیمت پر ایک ڈیموکریٹک سوشلسٹ مسلمان امیدوار کو میئر بننے سے روکنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button