سندھ میں 93 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکمل، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی کامیاب اساتذہ کو مبارکباد

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیچرز ریکروٹمینٹ مرحلے کے دوران 93118 اساتذہ کو آفر لیٹرز دیے گئے۔تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ میں کامیابی پر 65147 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 27701 جونیئر ایلمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا حصہ بننے والے استاد لگن اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی رہنمائی، سندھ حکومت کے اقدامات اور محکمہ تعلیم کے افسران کی کاوشوں سے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مکمل اعتماد کی بدولت سندھ کے اسکولوں میں قابل اساتذہ مہیا کرنے کا مشن پورا کرنے میں کامیاب ہوۓ۔ بھرتیوں کے بعد اگلا مرحلا اساتذہ کی پروفیشنل تربیت کا ہے جس کی مدد سے اسکولز میں پڑھانے کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جاۓ گا۔ محکمہ میں 31075 نئی خواتین اساتذہ بھرتی ہوئیں جس سے سندھ حکومت کے خواتین کو بااعتماد بنانے کے اقدامات کو بھی کامیابی ملی ہے۔ بھرتیوں کے بعد 5 ہزار کے قریب اسکول کو فعال بنانے میں مدد ملی اب سندھ میں کوئی بھی وائبل اسکول استاد نہ ہونے کی سبب بند نہیں رہ سکے گا۔سندھ حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوۓ 1330 مختلف صلاحیتوں کے حامل خصوصی افراد جبکہ کہ 2100 اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار بھی استاد بنے۔اساتذہ بھرتی کے لیے آئی بی آے سکھر کے ہونے والے ٹیسٹ میں پی ایس ٹی کے لیے 175026 جبکہ جے ای ایس ٹی کے لیے 164245 امیدواروں نے حصہ لیا ۔

جواب دیں

Back to top button