کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے،نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی سہولت ہو گی، ضعیف افراد کے لیے شیلٹر ہوم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کڈنی انسٹیٹیوٹ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر یہاں زیرِ زمین پانی موجود ہے تو اپنی طرف سے آر او پلانٹ لگوا کر دوں گا۔

جواب دیں

Back to top button