ملاقات میں اسلام آباد واٹر کی ریسٹرکچرنگ اور اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد واٹر کے حوالے سے یونیسف سی ڈی اے کو ٹھوس اور جامع پلان پیش کرے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ یونیسف اسلام آباد واٹر کے حوالے قلیل، درمیانی اور طویل المدت حل پیش کرے۔اسلام آباد واٹر کے تحت سیوریج، ٹریٹمنٹ پلانٹس، ریونیو، فنانس، واٹر سپلائی، سب ملکر ایک چھت تلے فرائض سر انجام دیں گے۔ریسٹرکچرنگ اور اصلاحات سے اسلام آباد واٹر سپلائی کی کاکردگی میں بہتری آئے گی۔

جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے پانی کے ضیاع پر قابو اور بلنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔یونیسف مستقبل میں واٹر سپلائی کے مختلف منصوبوں پر سی ڈی اے کی معاونت کرے۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یونیسف اسلام آباد واٹر کیلئے ڈویلپمنٹ پارٹنر اور ڈونرز کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے یونیسف کو واٹر ریسورس مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے معاونت کو سراہا






