وزیرِ بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا نائیبرہڈ کونسلز کے دفاتر کا اچانک دورہ،دو سیکرٹریز معطل

خیبرپختونخوا کے وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی نے نائیبرہڈ کونسلز کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے نائیبرہوڈ کونسلز 46، 52، 49 اور 47 میں ملازمین کی حاضری اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

وزیرِ بلدیات نے نائیبرہوڈ کونسل 46 اور 52 کے سیکرٹریز کو ناقص کارکردگی اور خراب صفائی صورتحال پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی بلدیاتی خدمات کا جائزہ خود لیں گے۔ عوام نے بہترین سروس ڈیلیوری کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، اور ٹیکس پر چلنے والے اداروں کی کمزور کارکردگی قابلِ قبول نہیں۔ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button