🚨 مسلم لیگ ن کی جانب سے پری پول ریگنگ کے منصوبہ کی سخت مخالفت ، اگر کسی کو معاون خصوصی یا مشیر بنا کر آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں اثر انداز ھونے کی کوشش کی گی تو پیپلزپارٹی اس کی سخت مزاحمت کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سردار یعقوب کی زیر صدارات منعقد ھوا۔جس میں یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔اجلاس میں انچارج سیاسی امور آزادکشمیر چوہدری ریاض نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور، سابق وزیر اعظم سرادر تنویر الیاس، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید ، سردار ضیاالقمر ، نبیلہ ایوب ، چوہدری علی شان سونی ، چوہدری رفیق نیر، احمد صغیر چغتائ، جاوید بٹ ،ممبران کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید، سردار عدنان خالد نے شرکت کی۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر خرابی صحت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری یسین ، ممبر اسمبلی چوہدری عامر یسن بیرون ملک ھونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔سید بازل نقوی ، جاوید اقبال بڈھانوی اور عامر غفار لون نے بذریعہ زوم شرکت کی۔اجلاس میں نئے شامل ھونے والوں کو خوش آمدید کہا ۔پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزادکشمیر کے آہندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ اجلاس میں محترمہ فریال تالپور کی پیپلزپارٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔اجلاس میں سیاسی مشیر چوہدری ریاض کی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے لیے خدمات کو سراہا گیا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پری پول ریگنگ کے منصوبہ کی سخت مخالفت کی گی اگر کسی کو معاون خصوصی یا مشیر بنا کر آزادکشمیر کے آہندہ انتخابات میں اثر انداز ھونے کی کوشیش کی گی تو پیپلزپارٹی اس کی سخت مزاحمت کرے گی ۔اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن کے اس بیان کی سخت مزمت کی کہ ن لیگ مہاجرین کی دس سیٹیں لے کر نکلے گی ۔پیپلزپارٹی پر پول ریگنگ کی سخت مزمت کرتی ھے۔اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر خوش فہمی سے باھر نکل کر حقاہق کو دیکھں کہ وفاق میں اپ کی حکومت پیپلزپاڑی کے سہارے کھڑی ھے ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے اندر عوام کے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دی گی

انشااللہ آئندہ آنے والے دونوں میں مزید لوگ پاکستان پیپلزپارٹی میں مزید لوگ شامل ھونگے






