محنت کشوں کے لیے خوشخبری: سندھ کے محکمہ محنت نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ محنت کے بورڈ نے غیر ہنر مند (Unskilled Person) افراد کے لیے فی گھنٹہ 192 روپے، یومیہ 1538 روپے، اور ہفتے کے 6 دنوں کے حساب سے 8 گھنٹے کام کے مطابق اجرت طے کی ہے۔غیر ہنر مند افراد کی ماہانہ تنخواہ 41,280 روپے تجویز کی گئی ہے،
جبکہ ہنر مند (Skilled) افراد کے لیے 48,210 روپے اور اعلیٰ ہنر مند (High Skilled) افراد کے لیے 50,868 روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔کارخانہ داروں کی مخالفت کے باعث منیمم ویج بورڈ نے اجرت کم کر کے 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔سندھ کابینہ اجلاس میں منگل کے روز اس فیصلے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔






