پشاور کے دو بڑے تجارتی منصوبےآخری مراحل میں داخل،آئندہ ماہ کے اندر عوام کے لئے کھول دیئے جائیں گے

پشاور کے شہریوں کے لیے تجارتی سہولیات کی خوشخبری!پشاور بی آر ٹی منصوبے کے تحت دو بڑے تجارتی منصوبے—مال آف حیات آباد (لاگت 919 ملین روپے) اور ڈبگری گارڈنز اسٹیجنگ فیسیلٹی (لاگت 684 ملین روپے)—اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور اگلے ایک ماہ کے اندر عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ دونوں عمارتوں کو پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کے ذریعے کمرشل آپریشنز کے لیے ٹرانس پشاور کے حوالے کیا جائے گا، جو شہر میں کاروباری سرگرمیوں اور مقامی معیشت کو مزید فروغ دے گا۔

جواب دیں

Back to top button